بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل "محمد اکرمی نیا" نے ملک کے فوجی ڈاکٹرائن میں تبدیلی کے پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:
مسلح افواج کے کمانڈر انچیف (مدظلہ العالی) کے حالیہ احکامات پر سنجیدگی سے عمل درآمد جاری ہے اور جارحانہ ڈاکٹرائن (Offensive Doctrine) کی طرف پیشرفت، مناسب ہتھیار اور جنگی طریقوں میں تبدیلی کا تقاضا کرتی ہے۔
سابقہ فوجی ڈاکٹرائن دفاعی صورتحال اور تلافیاتی یا تادیبی تسدید (Compensatory or Punitive Deterrence) پر مبنی تھی اور اس فریم ورک میں کوشش کی جاتی تھی کہ دشمن کے پہلے حملے کو روکا جائے اور پھر دوسرا حملہ، دشمن کے اقدام کے تناسب سے اور خطے کی جغرافیائی حدود میں، اور خطے میں امریکی اڈوں کے خلاف، عمل میں لایا جائے۔
فوج میں کمانڈر انچیف کے نئے احکامات کی تعمیل
"جوابی کاروائی کی فوریت (Urgency)" حالیہ فرامین کے اہم نکات میں سے ایک ہے اور فوریت کے ساتھ ساتھ، "تاثیر (Effectiveness)" اور "جغرافیائی ہونے سے ماوراء ہونا" بھی ان فرامین کے نئے نکات ہیں جو کمانڈر انچیف کے حکم کے طور پر مسلح افواج کی کارروائیوں کی بنیاد قرار پائے ہیں۔
ان تصورات کو عملی تعریف دے دی گئی ہے اور انہیں عملی حکمت عملیوں میں تبدیل کرنے کا عمل سنجیدگی سے جاری ہے؛ ایسی حکمت عملیاں جو عمومی اصولوں اور جنگی طریقوں کے ساتھ ساتھ فوج کے مستقبل کے ڈاکٹرائن کو تشکیل دیں گی۔
یہ نیا ڈاکٹرین جامع اور ذہین ہے جو روحانی طاقت اور عوامی حمایت پر انحصار کرتا ہے؛ عوامی ہونا، ایمان اور مذہبی عقائد اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی خصوصیات ہیں اور اس موضوع کو مستقبل کے فریم ورک میں بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
تربیت اور ہتھیار جارحانہ ڈاکٹرائن کے تناسب سے
اب سوال یہ ہے کہ جنگی تشکیل (Combat Organization) اور عملیاتی (Operational) تیاری میں ڈاکٹرائن کی تبدیلی کے تقاضے کیا ہیں؟ اور جواب یہ ہے کہ یہ تبدیلی نظری بنیادوں، مذہبی بنیادوں اور موجودہ اور گذشتہ جنگ کے تجربات، سے شروع ہوتی ہے اور پھر جنگ کی حکمتِ عملی (Strategy)، حربے اور تدبیریں (Tactics) اور طریقے (Methods)، مطلوبہ ڈھانچے اور ہتھیاروں کے تعین تک پہنچتی ہے۔
یہ عمل کمانڈر انچیف کے حالیہ فرمان کے فریم ورک میں شروع ہو چکا ہے اور اس پر عمل درآمد سنجیدگی سے جاری ہے اور یہ، ملک کی تسدید و بازداری کی سطح کو ماضی کے مقابلے میں، بلند کرے گا۔
ہمارے جائزوں کے مطابق، امریکی-صہیونی دشمن کی سیاسی صورتحال نامناسب ہے؛ ریپبلکن امریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کھا چکے ہیں اور مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے علاوہ کسی اور کو کابینہ تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ